• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 447 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 78 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 12 فیصد ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 756 ٹیسٹ کیئے گئے۔

چوبیس گھنٹوں میں کوروناسے سب سے زیادہ 27 اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں، جبکہ پنجاب 26 اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پررہا جبکہ بلوچستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک موت ہوئی۔

تازہ ترین