• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: زخمی ڈاکو گرفتار، حادثات میں خاتون جاں بحق، 2 زخمی

کراچی میں ہوئے پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا، 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 1 خاتون جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے بن قاسم میں مبینہ پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بن قاسم میں کنٹری کلب روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے ہوا ہے جس میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گرفتار زخمی ڈاکو ہدایت اللّٰہ کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

گرفتار ملزم اور اس کے ساتھی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

گلستانِ جوہر موڑ کے قریب ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بیوی جاں بحق جبکہ میاں زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلستانِ جوہر موڑ کے قریب ٹرالر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی پر چڑھ دوڑا، حادثے کے نتیجے میں بیوی 25 سالہ پروین جاں بحق جبکہ شوہر علی رضا زخمی ہوگیا۔

زخمی شخص اور خاتون کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون اور ان کا شوہر فیڈرل بی ایریا میں النور سوسائٹی کے رہائشی تھے، جو قائد آباد میں رشتے داروں سے ملنے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

ادھر بلدیہ ٹاؤن میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 1 اور شخص زخمی ہوگیا۔

حادثہ بلدیہ ٹاؤن میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔

جہاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین