وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیے جانے سے متعلق اپنا موقف تبدیل کرلیا۔
شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن سمیت مختلف حلقوں کے شدید ردعمل کے بعد تازہ بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرسے متعلق کوئی بھی معاملہ بھارت کا داخلی معاملہ نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق کوئی یوٹرن لیا نہ لے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں لوگ آواز اٹھا رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں جو ہوا وہ غلط ہوا۔