• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا اور ویرات نے کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے جمع کرلیے

بھارتی اسٹار جوڑی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے کوویڈ ریلف فنڈ میں 5 کروڑ روپے جمع کرلیے۔ 

واضح رہے کہ چند دن قبل دونوں اسٹارز نے اپنے ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے پیشِ نظر اور مریضوں کی مدد کو دیکھتے ہوئے امدادی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس ضمن میں انھوں نے مہم کے آغاز  کے 24 گھنٹوں بعد ہی 3 کروڑ 60 لاکھ بھارتی روپے جمع کرلیے تھے۔ 

تاہم اب انوشکا نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ کی اسٹوریز پر مزید رقم جمع ہونے سے متعلق بتایا۔ 

اسٹار اداکارہ نے لکھا کہ انھوں نے اور ان کے شوہر نے اب تک ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے جمع کرلیے ہیں۔  

خیال رہے کہ اسٹار جوڑی نے 7 کروڑ کی رقم جمع کرنے کا ہدف بنایا تھا جبکہ خود نے اس میں 2 کروڑ روپے شامل کیے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید