• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی بڑے پیمانے پر چوری،سرکاری عملے کو ہٹا کر پرائیویٹ لوگ مقرر

ٹنڈوجام (نا مہ نگار ) روہڑی کینال سے نکلنے والی شاخوں کا پانی فروخت کرنے کے لئے ایس ڈی او ایریگیشن سب ڈویزن تاج پور نے شاخوں پر مقرر سرکاری عملے کو گھر بٹھا کر اپنے پرائیویٹ لوگوں کو مقرر کر دیاجو بڑے کاشتکاروں سے پیسے لے کر پانی فروخت کرنے لگےجوشاخوں پر مقرر سرکاری عملے کو گھر بٹھا کر اپنے پرائیویٹ لوگوں کو مقررکرنے لگے۔ چھوٹے کاشتکاروں کا احتجاج، کپاس کے فصل کی بوائی کا عمل شروع ہوتے ہی ایریگیشن سب ڈویزن تاج پور نے تمام شاخوں پر مقرر سرکاری عملے کو گھر بٹھا دیا ہے اور ان کی جگہ اپنے پرائیویٹ لوگوں کو شاخوں پر مقرر کر دیا ہے جنہوں نےطاقت کے زور پر شاخوں کے ماڈولوں پر دن رات سختی سے پہرہ دینا شروع کر دیا ہے یہ مسلح لوگ اس زمیندار کو پانی دیتے ہیں جو پیسے دیتا ہے اور جو پیسے نہیں دیتا اس کا پانی بند کر دیا جاتا ہے ایس ڈی او کی اس زیادتی کی وجہ سے چھوٹے کاشتکار سخت پریشان ہیں اور انہوں نے ایس ڈی او کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرنا بھی شروع کر دیا ہے چھوٹے آبادگاروں کا کہنا ہے کہ سخت گرمی کے باعث فصلوں اور پھلوں کے باغات کو پانی کی وافر مقدار میں ضرورت ہوتی ہے لیکن ایریگیشن کا عملہ پریشان حال چھوٹے آبادگاروں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پانی فروخت کر رہا ہے۔

تازہ ترین