ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے اقوام متحدہ میں مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مسجد الاقصٰی پر اسرائیل کے بہیمانہ حملے پر تبادلہ خیال کیا۔
ترک صدر اور عمران خان نے مسجد الاقصٰی میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے پر بھی گفتگو کی۔
ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان نے غزہ پر انسانی اقدار اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر بھی گفتگو کی۔