• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان نے جنگ بندی سے قبل کابل کے قریب ضلع کا کنٹرول حاصل کرلیا

کابل (جنگ نیوز )طالبان نے عید الفطر کے موقع پر 3 روزہ جنگ بندی شروع ہونے کے محض ایک روز قبل افغان دارالحکومت کابل کے قریب ایک ضلع کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جنگجوئوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے ʼخلاف توقع حملہ کرکے صوبہ وردک کے ضلع نیرخ پر قبضہ کرلیا۔طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ صوبہ وردک کے نیرخ کا ضلعی مرکز، پولیس ہیڈ کوارٹر، محکمہ انٹیلی جنس اور ایک بڑا فوجی اڈہ پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ʼدشمن کے بہت سے فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔صوبے کے گورنر عبدالرحمن طارق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس ضلع پر قبضہ کرلیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ افغان فوجی ʼحکمت عملی سے اس ضلع سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔وزارت دفاع نے کہا کہ وہ ضلع کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ایک جارحیت اقدام اٹھائیں گے۔نیرخ پر قبضہ اس وقت ہوا جب 5 مئی کو شمالی صوبے بغلان میں عسکریت پسندوں نے ضلع بورکا کا کنٹرول سنبھال لیا۔

تازہ ترین