• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

شہر قائد کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں 15سے17مئی کے دوران موسم گرم اور کبھی شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ  آج درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15سے17مئی کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں شمال مشرق سے ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

تازہ ترین