وفاقی کابینہ نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی ہے۔
منظوری کے بعد باضابطہ طور پر سمری وزارتِ داخلہ کو بھجوا دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ سے منظوری کے بعد شہباز شریف کا نام کسی بھی وقت ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا۔
کابینہ کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری سرکولیشن کے ذریعےکل کابینہ کو بھجوائی تھی۔
سمری کی منظوری کے لیے کم از کم وفاقی کابینہ کے 14وزراء کی منظوری لازم تھی۔