اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف 11 ناظم الدین روڈ پر سرکاری گاڑی نے گداگر کو کچل دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑی میں سوار نوجوان نے فٹ پاتھ پر بیٹھے گدا گر پر گاڑی چڑھادی۔
حادثے میں بزرگ گداگر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود شہریوں نے کار ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔