• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان: پاکستان ریلوے نے کراچی ڈویژن میں 3 کنٹرول روم قائم کردیے

رپورٹ: اعجاز احمد

پاکستان ریلوے نے سمندری طوفان ’ٹاؤٹے‘ کے خطرے کے پیش نظر کراچی ڈویژن میں 3 کنٹرول روم قائم کردیئے۔

کراچی میں سینٹرل کنٹرول روم جبکہ کوٹری اور حیدرآباد میں سب کنٹرول روم کئے گئے ہیں، جن کی نگرانی ڈی ٹی او کراچی اسحاق بلوچ کریں گے۔

محکمہ ریلوے کے اعلامیے کے مطابق کنٹرول روم میں اسسٹنٹ افسران کی 3 شفٹوں میں ڈیوٹی ہو گی۔

کراچی میں اسحاق بلوچ، کوٹری میں اے او او شاہد خلجی اور حیدرآباد میں اے ای این مہتاب عالم فوکل پرسن ہوں گے۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) کراچی محمد حنیف گل کی جانب سے تمام افسران کو موبائل اور لینڈ لائن پر حاضر رہنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بروقت نمٹا جاسکے۔

تازہ ترین