• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے ایام میں عوام کی جانب سے احتیاط کا مظاہرہ قابل ستائش ہے، گورنرسندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عید کے ایام میں عوام کی جانب سے احتیاط کا مظاہرہ قابل ستائش ہے، ماسک، سینیٹائزر اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روک سکتا ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق وفاقی حکومت کے اقدامات کو خوش آئند آئند قرار دیا۔

 صدر مملکت عارف علوی کی زیرصدارت گورنرہاﺅس میں کورونا وائرس سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اوردیگر نے شرکت کی۔

صدرعارف علوی نے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

عارف علوی نے کہا کہ حکومت اور عوام باہمی تعاون سے جلد اس وبا پر قابو پالیں گے، کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا واحد طریقہ ایس او پیز کے مطابق معمولات زندگی گزارنا ہے، کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے عوام ویکسین ضرور لگوائیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات میں پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی پربریفنگ دی۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت کے بہترین اقدامات کے باعث کورونا وائرس میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔

تازہ ترین