• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون پر سختی کے مثبت اثرات ظاہر ہو رہے ہیں،راجہ بشارت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پنجاب کے وزیر قانون و کو آپریٹوز محمد بشار ت راجہ نے کہا ہےکہ پنجاب میں عید تعطیلات کے دوران لاک ڈائون اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے مثبت اثرات ظاہر ہو رہے ہیں اور کورونا کے مریضوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہترین خدمات سرانجام دیں اور حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے سے سیاحتی مقامات پر آمدو رفت معطل رہی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے عید اپنے گھروں میں گزاری جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلنے میں کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ اسی طرح کورونا وبا سے تحفظ کیلئے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد جاری رکھا جائے تو اس کے بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں این سی او سی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا بھی خیر مقدم کیا اور کہاکہ ٹرانسپورٹ کھولنے اور کاروبار جاری رکھنے کیلئے جو روڈ میپ دیا گیا ہے اس پر عمل پیرا ہو کر شہریوں کو سفری سہولیات بھی حاصل ہوں گی اور کاروباری سرگرمیاں بھی جاری رکھی جاسکیں گی۔
تازہ ترین