• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور :کورونا مثبت کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی


لاہور میں ایک بار پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی، گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 53 فیصد رہی۔

پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح8اعشاریہ 34 فیصد رہی، پنجاب میں24گھنٹوں کےدوران کوروناسے45 اور لاہورمیں20اموات ہوئیں۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12 ہزار 862 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1073مثبت آئے۔

لاہورمیں اس دوران 2 ہزار 847 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 670 مثبت رہے۔

پنجاب میں مزید 52 جبکہ لاہور میں 26 افراد اسپتالوں کے آئی سی یوز میں داخل کرائے گئے، ملتان میں 86 ،فیصل آباد 42 ، شیخوپورہ 34 ، بہاولپور 27 اور بھکر میں کورونا کے 23 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید