• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ابراہیم حیدری کے ساحل پر لہروں میں شدت آگئی

کراچی میں سمندری طوفان تاؤتے (تاؤتے سائیکلون) نے اپنے اثرات دکھانا شروع کر دیئے ہیں۔

ترجمان فشر فوک فورم  کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے ساحل پر سمندر کی لہروں میں شدت آگئی ہے۔

ترجمان فشرفوک فورم کے مطابق  سمندر میں ماہی گیری کے لیے گئی کشتیوں کو بھی واپس بلایا جا رہا ہے۔

ترجمان فشرفوک فورم کا کہنا ہے کہ سائیکلون کے پیش نظر حکومت کے احکامات پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان تاؤتے کل کے مقابلے میں کراچی سے مزید قریب ہو گیا ہے، تاؤتے کراچی کے جنوب مشرق میں 1 ہزار 210 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق سمندری طوفان تاؤتے کا رُخ مزید شمال مغرب کی جانب ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طوفان شدت ضرور پکڑ رہا ہے، تاہم وہ پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہو کر گزرے گا۔

تازہ ترین