• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مریضوں کی نشاندہی، طور خم پر کتے تعینات نہ ہوسکے

پاک افغان سرحدی گزر گاہ طور خم پر سراغ رساں کتوں کی تعیناتی آج نہیں ہوسکی۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں 16 مئی کو طورخم بارڈر پر کتوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق طور خم سرحد پر سراغ رساں کتوں کی تعیناتی آئندہ 2 روز میں ہوجائے گی۔

این سی او سی نے کورونا مریضوں کی نشاندہی کے لیے طور خم پر سراغ رساں کتوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا تھا۔

این سی او سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سراغ رساں کتے مسافروں کی تلاشی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے، اس لیے انہیں 16 مئی سے طورخم سرحدی گزرگاہ پر تعینات کیا جائے گا۔

ڈی سی ارشد منصور کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے یومیہ 10 ہزار افراد آمدورفت کرتے ہیں۔

تازہ ترین