• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور ناراض وزرا کا مستعفی ہونےکافیصلہ، ذرائع

بلوچستان کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور ناراض وزراء نے مستعفی ہونےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو و دیگر وزراء چند دنوں میں استعفےدیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی، دیگر وزراء  نے وزیراعلیٰ جام کمال کے ساتھ مزید نہ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار یار محمد رند، ظہور بلیدی سمیت 4 وزراء استعفے دینے کا اعلان کریں گے، اسپیکر و وزراء کا موقف ہے وزیر اعلیٰ کی سیاسی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔

جام کمال نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی پر حکومتی ارکان سے امتیازی سلوک اور اپوزیشن کو زیادہ وقت دینےکا الزام لگایا، عید سے قبل وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیر بلدیات صالح بھوتانی سے وزارت واپس لی تھی۔

تازہ ترین