• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپریل میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر تک ترسیلاتِ زر بڑھنا ریکارڈ ہے، وزیراعظم


وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے2 ارب 80 کروڑ ڈالر تک ترسیلات زر بڑھنا ایک ریکارڈ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں ترسیلات زر 24 اعشاریہ 2 بلین ڈالر تک پہنچ رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ہمیشہ یقین رہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا عظیم اثاثہ ہیں۔

عمران خان نے نئے پاکستان پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید