• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:گزشتہ رات 2015ء کے بعد ایک اور گرم ترین رات

کراچی میں گزشتہ رات 2015ء کے بعد ایک اور گرم ترین رات ثابت ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل 8مئی 2015ء کو کم سے کم درجہ حرارت 34ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی حصے میں طوفان تاؤتے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی معطل رہیں گی اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں سمندری ہوائیں کل دوپہر سے بحال ہوجائیں گی۔

تازہ ترین