• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کورونا کیسز میں کوئی کمی نہیں آئی، ڈاکٹر اسد اسلم


پنجاب کورونا ایڈوائزری کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں کوئی کمی نہیں آئی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر میں ہیلتھ کئیر ورکرز تربیت یافتہ نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب لوگ ویکسین لگوانے میں دلچسپی نہیں لے رہے، صرف 8 سے 10 فیصد شہریوں نے ویکسین لگوائی ہے۔


کورونا ایڈوائزری گروپ کے چیف ایگزیکٹو نے یہ بھی کہا کہ کورنا کی تیسری لہر لمبے عرصہ چلے گی، 18 سے 19 لاکھ ویکسین کا اضافی اسٹاک موجود ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا کی افواہیں ویکسینیشن میں رکاوٹ بن رہی ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا کیسز کم نہیں ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر اسد اسلم کہنا تھا کہ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے بعد ہیلتھ ورکرز کو اب کورونا کی سمجھ آئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی وائرس پر کڑی نظر ہے، ہر ہفتے کورونا نمونے چیک کیے جارے ہیں۔

تازہ ترین