• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیمو ں میں 7 تا 8 دن کا پانی رہ گیا، ارسا


انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیموں میں 7 تا 8 روز کے لیے پانی باقی ہے۔

ایک بیان میں ارسا ترجمان نے کہا کہ پانی کی دستیابی کا انحصار برف پگھلنے پر ہے، 3 تا 4 دن میں صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسکردو میں درجہ حرارت میں تبدیلی آرہی ہے، جہاں درجہ حرارت 11 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ سال ان دنوں میں اسکردو میں درجہ حرارت 15 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

قومی خبریں سے مزید