• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں تمام میمز اور تنقید سے لطف اندوز ہوئی، علیزے شاہ کا ناقدین کو جواب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ساحرعلی بگا کے ساتھ ” بدنامیاں”سے گلوکاری کا آغاز کرنے والی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے فلسطین پراسرائیلی مظالم کے بجائے گانے کی ویڈیو میں پہنے گئےلباس پرتنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔پہلے گانے کی میوزک ویڈیوکی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے علیزے کے لباس پر تنقید کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی ساخت پربھی نامناسب تبصرے کیے اور علیزے کا نام ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔انسٹاگرام اسٹوریزمیں ناقدین کیلئےعلیزے نے لکھا ”میں تمام میمز اور تنقیدسے لطف اندوز ہوئی ”۔اداکارہ نے واضح کیا کہ بجائے اس کے کہ ہم فلسطین کی آوازبنتے، ایک معمولی سا مسئلہ اتنا زیر بحث لایا گیا کہ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔پوسٹ کے اختتام پر علیزے نے سوال اٹھایا ” آخر ہمارے لوگوں کے ساتھ مسئلہ کیا ہے”۔ بدنامیاں کو علیزے اور ساحرعلی بگا نے مل کرگایا، موسیقی ساحرنے ہی ترتیب دی جبکہ گانے کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔ علیزے شاہ کی اداکاری کو ڈرامہ سیریل ”عشق تماشا” میں بیحدپسند کیا گیا جس کے بعد ”عہد وفا” میں بھی انہوں نے داد سمیٹی۔حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن کے خصوصی ڈرامہ سیریل ” تانابانا” میں بھی علیزے نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس میں ان کے مقابل گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفرتھے۔

تازہ ترین