• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی کی منال خان کو منگنی کی مبارکباد

پاکستان کی اسٹار اداکارہ سجلی علی نے بھی منال خان کو ان کی منگنی پر مبارکباد دی ہے۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر ’الف‘ کی اداکارہ نے منال اور ان کے منگیر احسن محسن کی تصویر شیئر کی۔

اس اسٹوری میں سجل علی نے دونوں کے لیے لکھا ’بہت بہت مبارک، ماشااللّٰہ۔‘ 

خیال رہے کہ گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے اپنی بات پکی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ 

منال خان نے انسٹاگرام پر احسن محسن کے ساتھ اپنی منگنی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ 

ان کی اس تصویر پر بھی سجل علی نے ’مبارک مبارک مبارک، ماشااللّٰہ ‘ کہا تھا۔

تازہ ترین