کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں 2فراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق لنک روڈ نجی اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں 65سالہ غنی بخش جا ں بحق ہو گیا،جسکی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،گارڈن ویسٹ پولیس چوکی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 60سالہ نواب الدین جاں بحق اور30سالہ ہارون شدید زخمی ہو گیا، لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔