• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمت میں اضافہ، پاور ڈویژن کی تردید

پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق خبر کی تردید کردی ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں فوری اضافےکی منظوری نہیں دی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وزارت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نیپرا سے بجلی کی قیمت میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کرے۔

پاور ڈویژن کے مطابق درخواست کی گئی تاکہ بجلی کی قیمت برقرار رہے اور اکتوبر میں صرف 8 پیسے کا اضافہ ہو۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی کابینہ کی ہدایت پر بجلی قیمتوں سے متعلق نظر ثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔

تازہ ترین