• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے بجلی 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کا فیصلہ کرلیا، اس بار بجلی 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے فیصلہ کیا کہ بجلی 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی، وفاق نے سمری سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی 3 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2020ء کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ، دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر 2021ء سے کیا جائے گا۔

تازہ ترین