• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے رنگ روڈ پروجیکٹ کی منظوری نہیں دی تھی

اسلام آباد ( طارق بٹ ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ (آر۔3 ) پروجیکٹ کی نہیں دی تھی بلکہ انہوں نےایشیا انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ( اے آئی آئی بی ) کی جانب سے فنڈنگ کے لئے اس کے تصوری دستاویزات ( کنسیپت پیپر ) کی منظوری دی ۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق کمشنر راولپنڈی کی رپورٹ کے مطابق فزیبلٹی اسٹڈیز میں تجویز کیا گیا کہ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( آر ڈی اے ) میسرز زیرک کی خدمات حاصل کرے گی جس کے تحت آر۔تھری کی تعمیراتی ڈیزائن تیار کیا جائے گا ۔جس کی سابق وزیر اعلیٰ نے منظوری دی ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے منصوبے کے بارے میں مختلف محکموں کی سفارشات کی منظوری دی اور عمل درآمد کے لئے ذمہ داری آر ڈی اے کو تفویض کی لیکن پروجیکٹ کی منظوری نہیں دی ۔

تازہ ترین