پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا سے منگنی کی خبروں پر اُن کے قریبی دوست عُمر بٹ نے بھی خاموشی توڑ دی۔
عُمر بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی اور جنت مرزا کی منگنی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے شیئر کی گئی خبر میں لکھا تھا کہ ’عُمر بٹ اور جنت مرزا نے منگنی کرلی۔‘
عُمر بٹ نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’بھئی! یہ سب جھوٹ ہے، ہماری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے۔‘
اس سے قبل جنت مرزا بھی اپنی اور عُمر بٹ کی خبروں کی تردید کرچکی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ جنت مرزا نے اپنی قریبی دوست اور ٹک ٹاک اسٹار عُمر بٹ کے ساتھ منگنی کرلی۔
جنت مرزا اور عُمر بٹ ایک دوسرے کی ویڈیوز میں دکھائی دیتے ہیں اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے خبریں اس سے قبل بھی کئی بار خبروں کی زینت بنی ہیں۔
خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔
پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔
دوسری جانب حال ہی میں جنت مرزا کی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا تھا۔
پوسٹر کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا، فلم میں جنت مرزا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔