سعودی حکومت نے عازمین حج کے لیے کورونا ویکسینیشن کی شرط رکھ دی۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی حکومت سے رابطہ کیا اور چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی۔
پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے جبکہ ڈاکٹرز دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے۔
پاکستان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سعودی وزارت صحت عازمین حج کےلیے چینی ویکسین کی اجازت دے۔
پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے چینی ویکسین کو منظور کرلیا ہے۔