• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز کم ہوں تو کاروبار کھول دیں گے: وزیرِ اعلیٰ سندھ


وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ ایس او پیز پر عمل درآمد ہو اور کورونا وائرس کے کیسز کم ہوں تو کاروبار کھول دیں گے۔

کراچی سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اگلے 2 ہفتے میں مزید سخت ایس او پیز لاگو رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھٹا ساتواں وزیر آئے تو شاید بجلی کا مسئلہ حل ہو، کراچی میں کے الیکٹرک ناکام رہی ہے، کہیں بھی کوئی زیادتی ہو گی تو برداشت نہیں کی جائے گی۔

سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ پانی کی تقیسم کے معاہدے کو نہیں مانتے، معاہدے میں سندھ سے ناانصافی ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی بربریت کی وجہ سے عوام میں غصہ ہے، لوگ احتجاج کر رہے ہیں مگر ان سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

تازہ ترین