• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کی بندش، امتحانات، گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے اہم اجلاس آج ہوگا


کورونا وائرس کےباعث تعلیمی اداروں کی مزید بندش اورامتحانات کے شیڈول کے معاملے پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا۔

 وزیرتعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں چاروں صوبوں، گلگت اور آزادکشمیر کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔ 

اجلاس میں امتحانات سے متعلق حتمی فیصلے سمیت تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

شفقت محمود کی زیرصدارت اجلاس میں اساتذہ اوراسٹاف کی ویکسی نیشن کے معاملے پر بھی گفتگو ہوگی۔

تازہ ترین