• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا ہے دس ماہ کے دوران ریکارڈ 24 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان آئیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ہماری اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ ہے، ادارہ شماریات کے اعداد وشمار بالکل درست ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ کسی کو مسئلہ ہے تو ان سے رابطہ کریں،وہ اسی لیے بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین