• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی سپر اسٹار، والد و والدہ نامور اداکار، بیٹی 10 سال میں ایک ہٹ فلم نہ دے سکی


حالیہ برسوں میں کئی اسٹار کڈز (ستاروں کے بچوں) نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، بڑے بینرز کے ساتھ ڈیبیو کیا لیکن پھر بھی وہ مستقل کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

شوبز میں اسٹار کڈز کےلیے آغاز کرنا آسان ہو سکتا ہے، لیکن کامیابی کا دار و مدار صرف پس منظر پر نہیں بلکہ ٹیلنٹ اور محنت پر ہوتا ہے۔

آج ہم ایک ایسی اداکارہ کی کہانی پیش کر رہے ہیں جو اداکاری کے مشہور خاندان سے تعلق رکھتی ہیں لیکن اب تک اپنی پہچان بنانے کےلیے جدوجہد کر رہی ہیں۔

یہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ ثنا کپور ہیں، جو مشہور اداکار پنکج کپور اور سپریا پاٹھک کی بیٹی اور شاہد کپور کی سوتیلی بہن ہیں۔ وہ فلموں، او ٹی ٹی شوز اور ٹی وی ڈراموں میں کام کر چکی ہیں لیکن اب تک کسی بھی پروجیکٹ سے کمرشل کامیابی حاصل نہیں کر سکیں۔

سانح کپور اپنے والد پنکج کپور اور والدہ سپریا پاٹھک کے ہمراہ - فوٹو: فائل
سانح کپور اپنے والد پنکج کپور اور والدہ سپریا پاٹھک کے ہمراہ - فوٹو: فائل

ثنا کپور نے 2015 میں کرن جوہر کی پروڈکشن میں بنی فلم ’شاندار‘ کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھا جس میں وہ اپنے بھائی شاہد کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں۔ اس فلم میں ان کے والد پنکج کپور اور سنجے کپور بھی شامل تھے لیکن یہ فلم بری طرح فلاپ ہوگئی۔

ثنا کا فلمی پس منظر بہت مضبوط ہے۔ ان کے والد پنکج کپور نے ’آفس آفس‘ اور دیگر فلموں میں شاندار اداکاری کی، جبکہ ان کی والدہ سپریا پاٹھک کو ’کھچڑی‘ میں ہنسا کے کردار نے شہرت دی۔

ان کی خالہ رتنا پاٹھک بھی معروف اداکارہ ہیں، جو ’سارا بھائی ورسز سارا بھائی‘ میں اپنی جاندار اداکاری کےلیے جانی جاتی ہیں۔

ثنا کپور نے ’شاندار‘ کے بعد 2018 میں ’کھجور پر اٹکے‘ اور 2019 میں ’رام پرساد کی تیرہویں‘ میں کام کیا۔ اب تک وہ سات پروجیکٹس کا حصہ بن چکی ہیں لیکن کوئی بھی فلم انہیں کامیابی نہ دلا سکی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید