• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں نئی کورونا پابندیاں، پہلے دن شہریوں کے ساتھ کیا ہوا؟

سندھ میں نئی کورونا پابندیاں شروع ہو گئیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر پولیس اہلکار لوگوں سے پوچھ گچھ کرتے دکھائی دیئے۔

بغیر ضرورت گھر سے نکلنے والوں کو واپس بھیج دیا گیا، ٹریفک کی روانی کم دیکھنے میں آئی جبکہ کلفٹن، ڈیفنس، صدر سمیت مختلف علاقوں میں کئی دکانیں سیل کر دی گئیں۔

کراچی کی مختلف اہم سڑکوں پر پولیس کی جانب سے رکاوٹیں بھی دیکھنے میں آئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر لاک ڈاؤن پر مکمل پابندی کرائی جارہی ہے۔

تازہ ترین