• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’خدمت آپ کی دہلیز پر‘ پروگرام کے آغاز کی تیاری مکمل

حکومت پنجاب نے ’خدمت آپ کی دہلیز پر‘ پروگرام کے آغاز کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق خدمت آپ کی دہلیز پر نامی پروگرام کا پہلا مرحلہ 3 ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔

اس پروگرام کے پہلے ہفتے میں صفائی ستھرائی ہوگی، دوسرے میں نکاسی آب اور تیسرے میں سرکاری عمارات کی صفائی کے لیے مختص ہوگا۔

پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پروگرام کا جلد افتتاح کریں گے۔

صوبائی حکومت نے ’خدمت آپ کی دہلیز پر‘ کے نام سے ایپ تیار کرلی ہے جو شہری پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

ہفتہ صفائی میں کوڑا کرکٹ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت، وال چاکنگ ختم کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی۔

صوبائی حکومت کے مطابق ہفتہ نکاسی آب میں سیوریج کے نکاس، ڈرینز، مین ہولز اور پبلک ٹوائلٹس کی صفائی کی جائے گی۔

تیسرا ہفتہ سرکاری عمارات اور دفاتر کی صفائی، وائٹ واش، پارکوں اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی کے لیے ہوگا۔

صوبائی حکومت کے مطابق عوامی خدمت کے پروگرام کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، محکمے سرکاری معمولات کے علاوہ ہر ہفتے ایک تھیم کے تحت کام کریں گے۔

پروگرام میں سول سوسائٹی، مقامی افراد اور ٹائیگر فورس کو بھی شریک کیا جائے گا اور ہر ہفتے دیے گئے ٹارگٹس پر عوام سے براہ راست فیڈ بیک لیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کے مطابق فیلڈ سرگرمیوں کی ایپ کے ذریعے پروگرام کی مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی بھی ہوگی۔

تازہ ترین