• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ سے ش نکل چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ کل شہباز شریف کے کھلے عام مریم صفدر اور شاہد خاقان کے پی ڈی ایم کے بارے میں فیصلوں سے لاتعلقی سے ایک بات واضح ہو گئی کہ ن سے ش نکل چکی۔

شہباز گِل نے کہا کہ شہباز شریف نے مریم نواز کے فیصلوں کو غلط قرار دے دیا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آخر کار چچا کھل کر میدان میں آگئے اب مریم خود بولنے کی بجائے اپنی کنیزوں سے شہباز شریف پر حملہ آور ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین