دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 1 لاکھ 59 ہزار 912 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 35 لاکھ 38 ہزار 163 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 46 لاکھ 17 ہزار 235 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 93 ہزار 312 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 20 لاکھ 4 ہزار 514 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 8 ہزار 961 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ 22 ہزار 657 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 56 لاکھ 46 ہزار 656 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 6 ہزار 524 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 77 لاکھ 67 ہزار 40 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 22 ہزار 512 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 77 لاکھ 29 ہزار 247 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 56 ہزار 171 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 63 لاکھ 92 ہزار 657 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 9 ہزار 290 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 56 لاکھ 46 ہزار 897 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 47 ہزار 134 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 52 لاکھ 28 ہزار 322 ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 20 ہزار 406 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 44 ہزار 459 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 768 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 77 ہزار 705 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 919 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 9 ہزار 707 ہو گئے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 76 ہزار 693 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 37 لاکھ 2 ہزار 422 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں ایک بار پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس 88 ہزار 884 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 36 لاکھ 80 ہزار 159 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 320 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار 178 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 61 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 455 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 73 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 2 ہزار 136 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 4 اعشاریہ 42 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 680 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 239 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 58 ہزار 857 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 83 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 36 ہزار 702 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 442 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 31 لاکھ 13 ہزار 393 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی کُل 61 لاکھ 30 ہزار 509 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔