وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ پانی کا مسئلہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔
سہیل انور سیال نے کہا کہ ہم کسی اور کے صوبے کا حق نہیں مانگ رہے بلکہ ہم صرف اپنے حصے کا پانی مانگ رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کل کہا گیا کوٹری سے گڈو کے درمیان پانی چوری کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کے وزیر آب پاشی جھوٹ بول رہے ہیں۔
سہیل انور سیال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے اور عوام کو غلط اعداد و شمار دیے جارہے ہیں،۔