• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوکراچی: ہوٹلوں، ریسٹورنٹس میں SOPs کی کھلی خلاف ورزی


نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی جاری رہی۔

علاقے میں لوگ 8 بجے کے بعد گھروں میں رہنے کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر ماسک کے گھومتے رہے۔

نیو کراچی میں رات 12 بجے کے بعد بھی مختلف ہوٹلوں پر ٹیک اوے جاری رہا، ریسٹورنٹس، چائے کے ہوٹلوں، ٹھیلوں پر لوگوں کا ڈائن ان جاری رہا۔

یوپی موڑ کے قریب فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ بھی کھلے رہے، سرسید پولیس گشت کے دوران بھی یوپی موڑ پر کھلے ہوئے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس بند نہیں کرا سکی۔

یوپی موڑ کے قریب تمام ریسٹورنٹ رات 12 بجے بند کرا کر 2، 3 من پسند فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو رات 12 بجے کے بعد بھی ٹیک اوے کی اجازت دی گئی۔

نیو کراچی سندھی ہوٹل کے علاقے میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رہی، علاقے میں لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات دیر تک بغیر ماسک کے گھومتے رہے۔

علاقہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ ایس او پیز اور لاک ڈاؤن پر عمل در آمد یقینی بنانے میں مکمل ناکام نظر آئی۔

تازہ ترین