پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار یعنی بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔
ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں قفطان زیب تن کیا ہوا ہے۔
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں اپنے پسندیدہ لباس ’سفید قمیض شلوار‘ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سچ ہے، میں آپ کو دھوکہ دے رہی ہوں۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے قفطان سے محبت ہے لیکن آپ (سفید قمیض شلوار) ہمیشہ سے میری پہلی محبت ہیں اور رہیں گی۔‘
ماہرہ خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے گلوکارہ آئمہ بیگ نے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ خوبصورت لگتی ہیں۔‘
دوسری جانب مداحوں کی جانب سے بھی ماہرہ خان کی پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ماہرہ خان نے چند گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔