• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کو کنفیوژن کا شکار قرار دے دیا


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کو کنفیوژن کا شکار قرار دے دیا۔

چارسدہ میں میڈيا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ  وہ چاہتے ہيں کہ اپوزيشن جماعتیں کم از کم پارلیمنٹ میں کنفیوژن کا شکار نہ ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو بھی سیاسی جماعت اپنے نظریے پر کلیئر ہے وہ حکومت کو زیادہ ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک کے اپنے نظریات ہوتے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے لیے مثبت جذبات رکھنے چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد انہوں نے رکھی تھی، پی ڈی ایم میں عدم اعتماد کا آپشن تھا، عدم اعتماد کی صورت میں عثمان بزدار وزارت اعلیٰ کے عہدے پر نہ رہتے۔

تازہ ترین