• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز سمیت آئسولیشن میں موجود 13 افراد کو گھر بھیج دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں آئسولیشن میں موجود 13 افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی، یہ تیرہ افراد آئسولیشن میں ابوظبی جانے کے منتظر تھے، جن میں سابق کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو میڈیکل ایڈوائزری پینل کی مشاورت سے گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویزوں کے اجراء میں ممکنہ مزید تاخیر کی وجہ سے گھر بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے باعث تمام افراد کو اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویزوں کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کے بعد پہلی دستیاب فلائٹ سے ابوظبی روانہ کیاجائے گا۔

تازہ ترین