• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ اسکینڈل، 152ملین روپے کےدیگر منصوبے بھی گوسلوکا شکار

راولپنڈی(راحت منیر/نمائندہ جنگ)رنگ روڈ سکینڈل کے باعث راولپنڈی کے 152ملین روپے کے لگ بھگ دیگر منصوبے بھی گوسلو کا شکار ہوچکے ہیں۔جبکہ رنگ روڈ منصوبہ کے باعث شروع ہونے والے تبادلوں کی لہر بڑے افسران سے چھوٹے افسران تک پہنچ چکی ہے،میونسپل کارپوریشن میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔باخبرذرائع کے مطابق گو سلو کا شکار منصوبوں کو بھی سابق کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے فاسٹ ٹریک پر ڈالا ہوا تھا۔جس کے باعث پنجاب حکومت نے ان کی بھی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔گو سلو کا شکار منصوبوں میں راولپنڈی میں تعمیر ہونے والے چھ پارکنگ پلازے،سجان سنگھ حویلی کی بحالی و سیاحتی مرکز میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ بھابڑا بازار میں تاریخی شکل میں فوڈ سٹریٹ کا قیام شامل ہے۔
تازہ ترین