سندھ حکومت نے کورونا ویکسینیشن تیز کرنے کےلیے اہم قدم اٹھالیا۔
صوبائی حکومت نے سرکاری و نجی اداروں میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکریٹری صحت سندھ کاظم جتوئی نے کہا کہ تمام بڑے شاپنگ مالز، سندھ سیکریٹریٹ، کراچی پریس کلب، آرٹس کونسل اور کاٹی میں بھی ویکسین لگائی جارہی ہے۔
کاظم جتوئی نے مزید کہا کہ محفوظ کاروباری سرگرمیوں کےلئے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام صنعت و تاجر خود بھی اور اپنے عملے کو بھی ویکسین لگوائیں۔