پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بڑی بڑی باتیں کرنا وزیرِ اعظم عمران خان کی عادت ہے۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلے نام نہاد کرپشن کے اعداد و شمار میں مبالغہ آرائی کی گئی، اب جعلی معاشی ترقی کے گن گائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 21 فیصد سے زائد شرحِ غربت معاشی ترقی کے دعوؤں کو غلط ثابت کر رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاشی بدحالی کو ایڈٹ کر کے معاشی ترقی بنا دینے سے پاکستان کے عوام کی قسمت نہیں بدلے گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی فوٹو شاپ معاشی ترقی کو پاکستان کے عوام مسترد کر چکے ہیں۔
چیئرمین پی پی پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاشی شرحِ نمو بڑھی ہے تو خیبر پختون خوا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کیوں کی گئی؟