• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی پشاور میں اساتذہ پر پولیس تشدد کی مذمت

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں اساتذہ پر پولیس تشدد کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کےاعلیٰ تعلیمی اداروں کی بجٹ کٹوتی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا جامعات کے اسٹاف الاؤنسز کاٹنے والی حکومت معاشی ترقی کے دعوے کررہی ہے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہاکہ معاشی شرح نمو میں یہ کیسا اضافہ ہے؟، خیبرپختونخوا کی جامعات کے پروفیسر 5 دن سے احتجاج کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ حکومت کو اتنی توفیق نہ ہوئی کہ ان کے مسائل تک سن لے، سندھ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن ہوسکتا ہے تو خیبرپختونخوا میں کیوں نہیں قائم ہوسکتا؟

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کی جامعات کو جتنا بجٹ دیا، آج اس سے بھی کم کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب خیبرپختونخوا کی جامعات کا بجٹ کم، دوسری طرف فیس بڑھاکر طلبہ پر ظلم کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین