تہران (جنگ نیوز )جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے اندازوں کے مطابق ایران کے پاس2,4کلو گرام ایسا یورینیم موجود ہے، جو تقریباً جوہری ہتھیار بنانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آئی اے ای اے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران نے اپریل سے اب تک 60 فیصد تک افزودہ یورینیم تیار کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتنا زیادہ افزودہ یورینیم محض ایٹمی ہتھیاروں کی حامل ریاستوں میں ہی تیار کیا جا سکتا ہے۔ تہران حکومت نے تاہم کہا ہے کہ اس نے اس یورینیم کی افزودگی طبی مقاصد کے لیے کی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ایران اسے جوہری ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔