وزارت آئی ٹی کے تحت جی ایس ایم اے فنڈ کے ذریعے 3 بہترین اسٹارٹ اپس کے لیے 14 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں تھری اور فورجی سہولیات کی فراہمی کے لیے 30 سے زائد منصوبے زیر تکمیل ہیں۔
ایشیا پیسیفک جی ایس ایم اے فنڈ کے تحت پاکستان کے 3 اسٹارٹ اپس کا انتخاب کیا گیا، 44 ملکوں کے 597 اسٹارٹ اپس منصوبوں میں سے پاکستان کے 3 اسٹارٹ اپس کا انتخاب کیا گیا۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے جاری اعلامیہ میں وزیر ائی ٹی سید امین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکشن کے شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کا اعتراف اب دنیا بھر میں کیا جارہا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ نوجوان ٹیلی کمیونیکشن کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستانی اقتصادی نمو کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اس میں کہا گیا کہ کورونا کی وباء نے دنیا کا معاشی اور سماجی نقشہ بدل ڈالا اب بہت سے شعبوں میں ترجیحات بھی تبدیل ہوچکی۔
سربراہ ایشیا پیسیفک جولیان گورمن کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے سماجی، معاشی اور ڈیجیٹل عزائم کو مسلسل آگے بڑھا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سال 2023 تک پاکستان میں موبائل انڈسٹری کی اقتصادی شراکت 24 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔