• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: امتحانات سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں، چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ



وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے میٹرک اور انٹر کی سطح پر صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین انٹر میڈیٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اختیاری مضامین سے متعلق نوٹیفیکشن جلد جاری کیا جائے گا۔

وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق رواں برس کوئی طالب علم بغیر امتحان کے پروموٹ نہیں ہوگا بلکہ امتحان لازمی دینے ہوں گے۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا صورتحال اور تعلیمی سلسلہ معطل رہنے کی وجہ سے صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔

چیئرمین انٹر میڈیٹ بورڈ و سربراہ انٹر بورڈز کمیٹی سندھ ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق بورڈز کی امتحانات سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں جلد اختیاری مضامین سے متعلق نوٹیفیکشن جاری کردیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے امتحانات کا بتایا گیا سندھ کےتعلیمی شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

تازہ ترین