• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن چوری کے تحفے مہنگائی کی صورت میں ہمارے سامنے ہیں، شاہد خاقان عباسی


سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن چوری کے تحفے مہنگائی کی صورت میں ہمارے سامنے ہیں، وزیراعظم کو معیشت کی الف ب بھی نہیں آتی جو درباری بتاتے ہیں وہ کہہ دیتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دنیا آگے بڑھ رہی ہے پاکستان پیچھے جارہا ہے، 50 لاکھ لوگ بے روز گار ہوگئے ہیں، ن لیگ نے دو کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ آج ملک کا سب سے اہم مسئلہ ہے، موجودہ حکومت کے 3 سالوں میں بجلی کی قیمت میں 62 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، لائن لاسز، بجلی چوری سے نقصانات 2 فیصد سے بڑھ کر ساڑھے 4 فیصد تک پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کی الیکشن چوری سے 10 فیصد تک سرکلر ڈیٹ میں فرق پڑا، سوئی سدرن اور سوئی ناردرن آج بینک کرپٹ ہیں۔

شاہد خاقان نے کہا کہ 3 سالوں میں پاکستان کی معیشت 19 ارب ڈالر کم ہوگئی ہے۔

تازہ ترین